دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 70ہزارسے تجاوز




واشنگٹن: (8 مئی 2020) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 39لاکھ 17ہزار627 ہو گئی۔ کورونا سےاموات کی تعداد 2 لاکھ 70ہزارسے تجاوزکر گئی۔ 13 لاکھ 44 ہزار 164افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ ستر ہزار سات سو بیس تک جاپنچی۔ کورونا وائرس سے انتالیس لاکھ سترہ ہزار چھ سو ستائس افراد متاثر ہیں جبکہ تیرہ لاکھ چوالیس ہزار ایک سو چونسٹھ افراد اس مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔ امریکا میں مزید دو ہزار ایک سو ستائیس افراد ہلاک۔ اموات کی تعداد چھہتر ہزار نوسو اٹھائیس ہوگئی۔ امریکا میں بارہ لاکھ بانوے ہزار چھ سو تئیس افراد متاثر ہیں۔

امریکا کے بعد برطانیہ میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جہاں ہلاکتیں تیس ہزار چھ سو پندرہ ہوگئیں۔ اٹلی میں انتیس ہزار نو سو اٹھاون، اسپین میں چھبیس ہزار ستر اور فرانس میں پچیس ہزار نو سو ستاسی افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں