زلمے خلیل زاد کی قطرمیں طالبان رہنما ملاعبد الغنی برادر سے ملاقات




دوحہ: (8 مئی 2020) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے قطر میں طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں میں قیدیوں کے تبادلے اور امن معاہدے پر عمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

دوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہدین نے ٹوئٹ میں کہاکہ ملا عبدالغنی برادر نے طالبان وفد کے ساتھ زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔ سہیل شاہین کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قیدیوں کی رہائی اور انٹرا افغان مصالحتی مذاکرات تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ زلمے خلیل زاد اور ملا برادر میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ افغان امن معاہدے پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں