کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ چھہتر ہزار تین سو چھیاسی تک جاپہنچی




نیویارک: (9 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ چھہتر ہزار تین سو چھیاسی تک جاپہنچی۔ متاثرین کی تعداد چالیس لاکھ ستائیس ہزار سے زائد ہوگئی۔ تیرہ لاکھ ترانوے ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

روس اور برازیل میں چوبیس گھنٹوں میں دس ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں سولہ سو پینتیس اموات رپورٹ کی گئیں۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس کی قریبی سیکریٹری کیٹی ملر میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ چین میں کل سے اب تک کورونا وائرس کا صرف ایک کیس سامنےآیا ہے۔

امریکا میں متاثرین کی تعداد تیرہ لاکھ بائیس ہزار سے زائد ہو گئی۔ امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں سولہ سو پینتیس اموات کی تصدیق ہوگئی۔ اسپین، اٹلی اور برطانیہ میں کورونا کے مریض دو لاکھ سے زائد ہیں۔ روس، فرانس، جرمنی، برازیل، ترکی اور ایران میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں۔ تھائی لینڈ میں چار نئے کیسز، سنگاپور میں مزید سات سو ترپن کیسز، جرمنی میں بارہ سو اکیاون نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جنوبی کوریا میں اٹھارہ نئے کیسز میں سامنے آنے کے بعد کلب اور بار کو بند کردیا گیا ہے۔ سوڈان میں کرفیو میں مزید دس دن کی توسیع کردی گئی۔ ارجنٹینا میں بھی لاک ڈاون کو چوبیس مئی تک بڑھا دیا گیا۔ ارجنٹینا میں ساڑھے پانچ ہزار افراد کورونا کے مریض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں