خوست:سڑک کنارے بم دھماکے میں پوليس چيف سمیت متعدد افراد مارے گئے




خوسٹ: (9 مئی 2020) افغان صوبے خوست میں سڑک کنارے بم دھماکے میں پوليس چيف سمیت متعدد افراد مارے گئے۔ بريگيڈيئر جنرل سيد احمد ببازی مغربی صوبے ميں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپريشن میں شريک تھے۔

یورپی میڈیا کے مطابق افغانستان ميں سڑک کنارے نصب بم صوبہ خوست میں پھٹا۔ بريگيڈيئر جنرل سيد احمد ببازی مغربی صوبے ميں عسکریت پسندوں کے خلاف ايک آپريشن ميں شريک تھے۔ دھماکے ميں ان کے سيکریٹری اور محافظ بھی ہلاک ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں