بھارتی بی ایس ایف کے مزید 19اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص




نئی دہلی: (09 مئی 2020) بھارتی پیراملٹری فورس میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ بی ایس ایف کے مزید 19اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ اہکاروں کی تعداد 233ہوگئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں پیراملٹری کادہلی ہیڈ کوارٹر بند ہونے کے باوجود کورونا وائرس تیزے سے پھیل رہاہے۔ جمعے کے روزبی ایس ایف کے دو اہلکار دم توڑ گئے۔

جمعے کے روز 41اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔اس سے پہلے مقبوضہ کشمیرسمیت بی ایس ایف کے ہزاروں اہلکار کورونا وائرس سے بیمار ہیں۔

ہفتے کے روز 30بی ایس ایف اہلکاروں کا کورونا ٹسیٹ کیا گیا اور 19میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں