سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی




ریاض: (10 مئی 2020) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے دو ہزار کے قریب نئے کیسز میں اضافے کے بعد مریضوں کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ کورونا وائرس کے سات مریض بھی جان کی بازی ہار گئے جن کی مجموعی تعداد 246 ہوچکی ہے۔

سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے ایک ہزار نو سو بارہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 48 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سات مریض وباء کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جن کی مجموعی تعداد 246 ہوچکی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار افراد میں 65 فیصد غیر ملکی جبکہ 35 فیصد سعودی شہری ہیں اور اب تک گیارہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں