دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 41 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہوگئی




ویب ڈیسک: (10 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 41 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہوگئی۔ اموات کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 690 تک جاپہنچی، جبکہ 14 لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ 11 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے جس کے بعد روس میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار ہوگئی۔

چین میں 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ امریکہ میں کورونا سے اموات 80 ہزار سے تجاوز کرگئیں اور مزید 1568 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسپین میں اموات میں کمی ہوئی ہے اور 143 افراد جان سے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ کیسز میں کمی کے بعد مزید پانچ اور نیوزی لینڈ میں دو کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

جنوبی کوریا میں 24 گھنٹوں کے دوران 34، سنگاپور میں 874 ، میکسیکو میں 2 ہزار اور انڈونیشیا میں 14 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

برازیل میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئیں۔ برطانیہ میں مزید 346 اور اٹلی میں 194 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جبکہ فلپائن میں 184 نئے کیسز اور 15 نئی اموات رپورٹ ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں