دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہو گئی




نیویارک: (11 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2لاکھ 83ہزار سے زائد ہوگئی۔ کورونا وائرس سے 41لاکھ 81ہزار افراد بیمار ہیں جبکہ 14 لاکھ  93 ہزار 401 صحتیاب ہو گئے۔

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد دو لاکھ تراسی ہزار سے زائد ہوگئیں۔ اکتالیس لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ چودہ لاکھ ترانوے ہزار چار سو ایک افراد اس مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔ امریکا میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد اسی ہزار سات سو ستاسی ہوگئی۔ امریکا میں تیرہ لاکھ سڑسٹھ ہزار چھ سو اڑتیس افراد متاثر ہیں۔ برطانیہ میں کورونا کے باعث ہلاکتیں اکتیس ہزار آٹھ سو پچپن ہوگئیں۔ اٹلی میں تیس ہزار پانچ سو ساٹھ، اسپین میں چھبیس ہزار چھ سو اکیس اور فرانس میں چھبیس ہزار تین سو اسی افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں