ایرانی بحریہ نے جنگی مشقوں کے دوران اپنے ہی شپ کو نشانہ بنا ڈالا




تہران: (11 مئی 2020) ایرانی بحریہ نے اتوار کے روز خلیج عرب میں مشقوں کے دوران اپنی ہی شپ کو غلطی سے نشانہ بنا ڈالا۔ ایرانی میڈیا نے انیس فوجیوں کی ہلاکت اور پندرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی جبکہ عرب میڈیا کے مطابق چالیس فوجی جان سے گئے، جن میں سے اٹھارہ کی لاشیں نکال کی گئی ہیں۔

خلیج عرب میں جاسک کے ساحل کے قریب اتوار کے روز مشقوں کے دوران ایرانی جنگی بیڑے جماران سے غلطی سےکنارک کشتی کو کروز میزائل سے غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔ میزائل لگنے سے کشتی الٹ گئی اور ایرانی میڈیا کے مطابق انیس فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے جبکہ عرب میڈیا نے چالیس فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ جن میں سینیر افسران بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں