ترکی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شاپنگ مالز، بیوٹی پارلز کھل گئے




انقرہ: (11 مئی 2020) ترکی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شاپنگ مالز، بیوٹی پارلز بھی کھل گئے جبکہ نیوزی لینڈ میں جمعرات سے کھولے جائیں گئے۔ بھارت میں منگل سے ٹرین سروس چلنا شروع ہوجائے گی۔ فرانس کے وزیر صحت نے خبردار کردیا کہ اگر کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاون کی نرمی کو ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔

ترکی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دو ماہ بعد شاپنگ مالز، بیوٹی پارلز کھول دیے گئے۔ نیوزی لینڈ میں جمعرات سے کاروبار، سنیما، شاپنگ مالز اور کیفے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ صرف دس افراد کو ایک ساتھ جمع ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ اسکول کو اکیس مئی سے کھولا جائے گا۔ بھارت میں چھ ہفتے بعد منگل سے دوبارہ ٹرین سروس کو شروع کیا جارہا ہے۔ فرانس کے وزیر صحت اولیور ویران نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں کورونا کیسز میں بڑھے کو لاک ڈاون دوبارہ لگایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں