سعودی عرب نے معیشت کی بحالی کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس تین گنا بڑھا دیا




ریاض: (11 مئی 2020) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث معیشت کی بحالی کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس تین گنا بڑھا دیا اور سرکاری ملازمین کو ملنے والے رہائشی الاؤنس کو معطل کردیا۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات تکلیف دہ ہیں لیکن ضروری اس لیے ہیں تاکہ درمیانے اور لمبے عرصے کیلئے مالی اور معاشی استحکام حاصل کیا جاسکےاور کورونا وائرس کے بحران پر کم سے کم نقصان کے ساتھ قابو پایا جاسکے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے دو سال قبل ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرایا تھا تاکہ اپنی معیشت کا خام تیل کی عالمی منڈیوں پر انحصار کم کر سکے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق یکم جولائی سے وی اے ٹی پانچ فیصد کے بجائے پندرہ فیصد ہوجائے گا جبکہ یکم جون سے رہائشی الاؤنس بھی معطل کر دیا جائے گا۔

اس ایمرجنسی منصوبے سے چھبیس عشاریہ چھ ارب ڈالر کے اضافے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں