ہیتھرو ایئرپورٹ کا برطانوی حکومت سے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ




لندن: (11 مئی 2020) برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ نے برطانوی حکومت سے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اپریل میں مسافروں کی تعداد میں ستانوے فیصد کمی ہوئی ہے۔

ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث بند سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے مرتب کیے جائیں۔ منصوبہ بنایا جائے کہ کیسے ملک اس سنگین حالات سے باہر نکل سکتا ہے جبکہ حکومت کے مطابق باہر سے آنے والوں کو چودہ دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اپریل کے دوران مسافروں کی تعداد میں 97 فیصد کمی ہوئی ہے۔

لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ یورپ کے ان ایئرپورٹس میں شامل ہیں جو سب سے زیادہ مصروف رہتا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ انیس ہزار سے زائد اور اموات ساڑھے اکتیس ہزار سے زیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں