کورونا کے وار جاری، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئیں




نیویارک: (12 مئی 2020) دنیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئیں۔ کورونا وائرس سے 42 لاکھ 55 ہزار 954 افراد متاثر جبکہ 15 لاکھ 27 ہزار 496 صحتیاب ہو گئے۔

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد دو لاکھ ستاسی ہزار سے زائد ہوگئیں۔ بیالیس لاکھ پچپن ہزار نو سو چون افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ پندرہ لاکھ ستائیس ہزار چار سو چھیانوے افراد اس مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔ امریکا میں مزید نو سو پینتالیس افراد ہلاک۔ اموات اکیاسی ہزار سات سو سے تجاوزکرگئیں۔ امریکا میں تیرہ لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو چونتیس افراد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کے باعث ہلاکتیں بتیس ہزار پینسٹھ ہوگئیں۔ اٹلی میں تیس ہزار سات سو انتالیس، اسپین میں چھبیس ہزار سات سو چوالیس اور فرانس میں چھبیس ہزار چھ سو تینتالیس افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں