وائٹ ہاؤس کے تمام ملازمین کو ماسک پہننے کا حکم




واشنگٹن: (12 مئی 2020) وائٹ ہاؤس کے دو ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام اسٹاف کو ماسک پہننے کا حکم دے دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس میں تمام اسٹاف کو اب آفس میں داخلے کے بعد سے ہر وقت ماسک پہن کر ہی بیٹھنا ہے۔ وائٹ ہاوس انتظامیہ نے ملازمین کو سماجی فاصلے کو بھی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر اور صدر ٹرمپ کے فوجی خدمت گار میں وائرس کی تصدیق کے بعد تمام اسٹاف کو عمارت میں داخل ہوتے ہی ماسک پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے تین افراد وائرس کے شک میں آئسولیشن میں ہیں جن میں معروف سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں