ڈونلڈ ٹرمپ پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر صحافیوں سے الجھ پڑے




واشنگٹن: (12 مئی 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر صحافیوں سے الجھ پڑے اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات کے جوابات نہ دیے۔ امریکی صدر سے ایک صحافی سوال پوچھ رہی تھیں کہ صدر ٹرمپ نے سوال ہی پورا نہیں ہونے دیا اور سی این این کی صحافی کی طرف متوجہ ہوتے ہوئےکہا کہ آپ کیا پوچھنا چاہتی ہیں۔

سی این این کی صحافی نے کہا کہ وہ چاہیں گی کہ اس صحافی کا سوال پہلے پورا سنا جائے۔ بس اتنی سی بات تھی کہ امریکی صدر غصے میں آگئے اور سی این این کی صحافی کی بات کاٹی اور کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلتے بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں