بھارت میں مسلم دشمنی، بیکری نے اشتہار دیدیا، ملازمین میں کوئی مسلمان نہیں




دہلی: (12 مئی 2020) بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر۔چنائے کے بیکری کے انتہا پسند ہندو مالک نے باقاعدہ اشتہار دے کر چیزیں فروخت کرنا شروع کردیں کہ اس کے پاس کوئی مسلمان ملازم نہیں۔

مسلمانوں سے نفرت کی ایک اور مثال بھارت میں قائم ہوگئی۔ ریاست چنائے کی ایک گاؤں میں واقع بیکری کے کٹر ہندو انتہا پسند نے پورے گاؤں میں یہ پوسٹرز لگا دیے ہیں کہ اس کے پاس کوئی مسلم ملازم نہیں اسی لیے ہندو بڑے آرام سے مختلف چیزوں کی خریداری کرسکتے ہیں ۔ مسلمانوں نے اس چھوٹی ذہینت پر مبنی اشتہار پر احتجاج کیا تو پولیس فرقہ واریت پھیلانے کے الزام میں بیکری مالک کو گرفتار کرکے لے گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں