افغانستان میں دو مختلف دھماکوں میں 45 افراد جاں بحق




کابل: (12 مئی 2020) افغانستان میں دو مختلف خودکش حملوں میں 45 افراد جاں بحق۔ ایک خود کش حملہ ننگر ہار میں ہوا دوسرا کابل کے اسپتال میں ہوا۔

افغانستان خودکش دھماکوں سے گونج اٹھا۔صوبہ ننگرہار میں سابق افغان پولیس کمانڈر کے جنازے میں خودکش حملہ آوار نے خود کواُڑا لیا۔ حملے میں چالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب دارالحکومت کابل کے اسپتال پر حملہ ہوا جس میں پانچ شہری جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے ستر سے زائد افراد کو ریسکیو کیا۔ طالبان نے خودکش حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں