افغان صدر اشرف غنی کا فوج کو طالبان کے خلاف حملے شروع کرنے کا حکم




کابل: (12 مئی 2020) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے فوج کو طالبان کے خلاف حملے شروع کرنے کا حکم دیاہے۔ ان کا کہناہے کہ جنگ بندی کے مطالبے کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھاجائے۔

افغان میڈیا کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان کے سویلین اور اہلکاروں پر حملوں سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہواہے۔ فوج اب طالبان کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔

اشرف غنی نے کہاکہ طالبان امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں ان کے لئے بہترہوگیاکہ ہتھیار ڈالیں اورحکومت سے امن بات چیت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں