بھارت میں کورونا کے باعث بند کی گئی ٹرین سروس دوبارہ شروع




نئی دہلی: (12 مئی 2020) بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بند کی گئی ٹرین سروس دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ ٹرینیں اندرون ملک روانہ ہوئیں۔

یورپی میڈیا کے مطابق بھارت میں ریل رابطوں کی جزوی بحالی منگل کے روز سے شروع ہو گئی ہے۔ ایک ارب 30کروڑ سے زائد کی آبادی والے بھا ت میں کورونا کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن جاری ہے۔

بدھ کولاک ڈاؤن کو پچاس دن ہو جائیں گے۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں اب تک ستر ہزار سے زائد شہری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریباﹰ دو ہزار ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں