روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف میں کورونا وائرس کی تشخیص




ماسکو: (12 مئی 2020) روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرالیا گیاہے۔ وزیراعظم سمیت تین وزیر پہلے ہی کوروناسے متاثر ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دمیتری پیسکوف کو اسپتال میں علاج کیا جارہاہے۔ پیسکوف نے خود تصدیق کی کہ وہ کورونا سےبیمار ہیں اور اسپتال سے علاج کرارہے ہیں۔

اس سے پہلے روسی وزیراعظم میخائل مشوٹن، وزیر ثقافت اولگا لیوبیمووا اور وزیر تعمیرات ولادی میر یاکوشیف پہلے سے کورونا کے مریض ہیں۔ وہاں امریکا میں نائب صدر مائیک پینس کے مشیر کورونا سے بیمار ہوگئے ہیں۔

مائیک پینس امریکی صدر ٹرمپ سے فاصلے پر کھڑے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں