بھارتی فورسز کے ہاتھوں ضلع بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان شہید




سرینگر: (13 مئی 2020) مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند مودی سرکار کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ سفاک بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں ظالم بھارتی حکومت کی درندگی تھم نہ سکی۔ قابض فوج نے ضلع بڈگام میں ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ کشمیری جوان کو سرینگر کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔ دوسری جانب ہٹلر مودی کی فورسز ضلع ، کلگام، شوپیاں، ڈودا، راجوڑی، کشواڑ، پونچھ، سوپور، کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں جعلی آپریشن اور گھرگھر تلاشی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں