دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد دو لاکھ ترانوے ہزار ہو گئیں




نیویارک: (13 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تینتالیس لاکھ ستاون ہزار پانچ سو پینسٹھ افراد متاثر ہیں۔ اموات کی تعداد دو لاکھ ترانوے ہزار سے زائد ہوگئیں۔ دنیا بھر میں سولہ لاکھ گیارہ ہزار سے زائد مرض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

امریکا میں کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد اموات تیراسی ہزار چار سو پچیس ہوگئی۔ امریکا میں چودہ لاکھ آٹھ ہزار چھ سو چھتیس افراد متاثر ہیں۔ برطانیہ میں کورونا کے باعث ہلاکتیں بتیس ہزار چھ سو بانوے ہو گئیں۔ اٹلی میں تیس ہزار نو سو گیارہ، اسپین میں چھبیس ہزار نو سو بیس اور فرانس میں چھبیس ہزار نو سو اکیانوے افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس میں دس ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ مجموعی تعداد دو لاکھ بیالیس ہزار دو سو اکہتر ہوگئی۔ برازیل متاثرین میں جرمنی سے بھی اوپر چلا گیا چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں آٹھ سو اٹھاسی ہلاکتیں ہوئی ہیں مجموعی کیسز ایک لاکھ ستتر پانچ سو سے زائد ہو گئے۔ جرمنی میں متاثرین ایک لاکھ ستر ہزار پانچ سو آٹھ ہیں جبکہ سات سو اٹھانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سنگاپور میں مزید چھ سو پچھتر کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ سنگاپور میں تین لاکھ تیئس ہزار تارکین وطن کے ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ فلپائن میں دو سو اڑسٹھ نئے کیسز اور اکیس اموات سامنے آگئیں۔ تھائی لینڈ میں آج ایک بھی کیس نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں