ریاض: عید کی چھٹیوں کے دوران دن کا مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے کا فیصلہ




ریاض: (13 مئی 2020) سعودی عرب میں عید کی چھٹیوں کے دوران دن کا لاک ڈاؤن اور مکمل کرفیو لگادیا جائے گا۔ وزارت داخلہ حکام کاکہناہے کہ تیئس مئی تک پابندیوں نرمی ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے حکام نے ریاض میں میڈیا کو بتایاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عید کی چھٹیاں تیئس سے ستائیس مئی تک ہوں گی۔ اس دوران ملک میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو ہوگا۔ حکام کا کہنا تھاکہ عید کی چھٹیاں آنے تک پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق کچھ شہروں کے سوا رمضان کی آخر تک لوگوں کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنےکی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں