دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (13 مئی 2020) کورونا 213ممالک اور علاقوں تک پھیل گیا۔ وائرس کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں دو لاکھ 94ہزار سے افراد ہلاک 43لاکھ 81ہزارسے زائد بیمار ہیں جبکہ 16لاکھ 50ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوروناوائرس کے باعث ایک روز میں 239افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 83ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 14لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔یورپی ملک اسپین میں 184افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ دو لاکھ 71ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

ایک روز میں برطانیہ میں وائرس سے 494افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 33ہزار سے زائد ہوگئی۔ برازیل میں 127افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے بار ہزار سے زائد ہوگئی۔ روس میں 96افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد بائیس سو بارہ ہوگئی۔ ایران میں وائرس کے باعث گزشتہ 24گھنٹے میں 50افراد جان سے گئے اورمرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 700سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 12ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

سعودی عرب میں نو افراد جان سے گئے اور مرنے والوں ،کی تعداد 273ہوگئی جبکہ 44ہزار 800سے زائد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بھارت میں ایک روز میں 120افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25سو 40ہوگئی جبکہ 75ہزار سے زائد بیمار ہیں۔میکسیکو میں 353افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد انتالیس سو چھبیس ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں