سعودی عرب میں کورونا کے مزید 2 ہزار کیسز رپورٹ




ریاض: (14 مئی 2020) سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعد 46 ہزار 869 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 10 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں