امریکا اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ




واشنگٹن: (14 مئی 2020) امریکاور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکاکے بین الاقوامی مذہبی آزادیوں کے کمیشن نے بھارت سے متعلق اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا بحران کے دوران بھارتی حکومت مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

بھارتی حکومت متنازع شہریت کے قانون پر احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ امریکی کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت میں گرفتار صفورا زرگر حاملہ خاتون ہیں۔

بھارت اپنا جمہوری حق مانگنے والوں کو نشانہ بنانا بند کرے۔ احتجاج ہرفرد کا جمہوری حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں