دنیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3لاکھ 3 ہزارسے تجاوز




ویب ڈیسک:(15 مئی 2020) دنیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 415 ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد تین لاکھ تین ہزار چار سوپندرہ سے ہوگئیں جبکہ پنتالیس لاکھ ستائیس ہزار دو سو تراسی افراد وائرس سے متاثر ہیں ۔ کورونا سے سترہ لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد اس مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

امریکا میں کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد چھیاسی ہزار نو سو بارہ ہوگئی جبکہ چودہ لاکھ ستاون ہزار پانچ سو ترانوے افراد متاثر ہیں، برطانیہ میں کورونا کے باعث ہلاکتیں تینتیس ہزار چھ سو چودہ ہوگئیں ،اٹلی میں اکتیس ہزار تین سو اڑسٹھ، اسپین میں ستائیس ہزار تین سو اکیس اور فرانس میں ستائیس ہزار چارسو پچیس افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب روس میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،روس میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ باون ہزار دو سو پنتالیس ہوگئی جبکہ اس مرض سے دو ہزار تین سو پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں