امریکا کا بھارت میں کورونا کی آڑ میں مسلمانوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار




واشنگٹن:(15 مئی 2020) امریکا نے بھارت میں کورونا کی آڑ میں مسلمانوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے جمعرات کو تشویشناک خبروں کے ساتھ نوٹ کیا کہ بھارتی حکومت کوویڈ 19 بحران کے دوران مسلم کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے،جنھوں نے متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا۔

یو ایس سی آئی آر ایف نے ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت بھارت کو ضمیر کے قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے اور احتجاج کے جمہوری حق پر عمل کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔اس میں خاص طور پر حاملہ کارکن صفورا زرگر کی گرفتاری کا ذکر کیا گیا جو سی اے اے کے متعلق فروری میں دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں گرفتار ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی پہلے ہی انتہا پسند مودی سرکار کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز دے چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں