دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (15 مئی 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور 45 لاکھ 59 ہزار افراد بیمار ہیں۔ جبکہ 17 لاکھ 24 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مہلک وائرس دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں تک پھیل گیا ہے۔ امریکہ میں ایک روز میں 131 افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 87 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 14 لاکھ 61 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

یورپی ملک اسپین میں کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹے میں 138 افراد دم توڑ گئے اور ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 27 ہزار 400 سے زائد بیمار ہیں۔

روس میں 113 افراد کی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 418 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں 384 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ جبکہ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

ایران میں 48 افراد جان سے گئے اور مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی۔

اس طرح بیلجیئم میں 56 افراد ہلاک، جبکہ سعودی عرب میں 9 افراد جان سے گئے اور وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 292 ہوگئی۔ جبکہ 49 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

میکسیکو  میں 257 افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 400 سے زائد ہوگئی، جبکہ 42 ہزار سے زائد بیمارہیں۔

سویڈن میں 117 افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر افغانستان میں 17 افراد وائرس سے جان کی بازی ہارگئے اور مرنے والوں کی تعداد 153 ہوگئی، جبکہ 6 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

بھارت میں 7 افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 600 سے زائد ہوگئی، جبکہ 82 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں