مقبوضہ کشمیر میں معراج الدین کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج




سری نگر: (15 مئی 2020) مقبوضہ کشمیر میں معراج الدین کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ہے۔ جبکہ بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے متعدد مظاہرین کو زخمی اور گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق کشمیری نوجوان معراج الدین کے قتل کے خلاف حریت کانفرس نے احتجاج اور مظاہروں کی اپیل کی تھی۔ حریت کی اپیل پر مقبوضہ سری نگر، اسلام آباد، بڈگام، پلوامہ اور دیگر اضلاع میں ہزاروں افراد نے  مظاہرے کیے اور بھارت و قابض افواج کے خلاف نعرے لگائے۔ بھارتی فوج نے شرے والی بندوق سے فائرنگ اور لاٹھ چارج کیا اور متعدد مظاہرین کو زخمی اور گرفتار کرلیا۔

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ہے اور مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان میں جاری کشیدگی بدترین شکل اختیار کرسکتی ہے۔ دونوں ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔ اگر کشمیر پر تنازع چھڑا تو جنگ میں کسی ملک کی جیت نہیں ہوگی بلکہ خطے  میں بربادی آجائے گی اور دنیا متاثر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں