مسجد الحرام کے اندر اب تک کورونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، انتظامیہ




ریاض: (17 مئی 2020) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ابھی تک مسجد کے اندر کورونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ مسجد الحرام کے اندر وباء سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں سینکڑوں خادمین سمیت دیگر انتظامیہ کے افراد میں سے اب تک کوئی بھی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوا۔ حرم میں ہلال احمر کی ٹیمیں ہنگامی طبی خدمات کیلئے موجود ہے۔

حرم میں ہلال احمر کی ٹیم کے سربراہ یوسف سمکری نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں ہلال احمر کی ٹیمیں ہمیشہ موجود رہی ہیں تاہم کورونا کے بعد تعداد میں کمی کردی گئی ہے۔ اس وقت دو طبی ٹیمیں ہر وقت موجود رہتی ہیں، ایک کو اذان کی جگہ کے قریب تعینات کیا ہوا ہے جبکہ دوسری ٹیم مردوں کی جائے نماز کے قریب رہتی ہے۔ نماز تراویح سمیت دیگر تمام نمازوں کے دوران وباء سے بچاو کیلئے کیے گئے حفاظتی اقدامات پر بھرپور عمل کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں