افغان صدر اشرف غنی اور سابق چیف ایگزیگٹو عبد اللہ عبداللہ کے درمیان شرکت اقتدار کا معاہدہ




کابل: (17 مئی 2020) افغان صدر اشرف غنی اور سابق چیف ایگزیگٹو عبد اللہ عبداللہ کے درمیان شرکت اقتدار کا معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدہ کے تحت عبد اللہ عبداللہ اب قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ہوں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ کے درمیان طے ہونے والے معاہدہ کے تحت سابق چیف ایگزیگٹو عبد اللہ عبداللہ کے ساتھیوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ کا یہ عہدہ صدارت کے بعد دوسرا بڑا سیاسی عہدہ تصور ہوگا جبکہ قومی مفاہمتی کونسل طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی رہنمائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں