بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈا میں جعلی آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا




سری نگر: (17 مئی 2020) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگری تھم نہ سکی۔ بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈا میں گھر گھر تلاشی اور جعلی آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں انتہاپسند مودی کی فوج کی سفاکیت جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈا میں محاصرے کے دوران اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں دو نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

ظالم بھارتی فورسز نے گزشتہ سال کے پانچ اگست سے اب تک وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ  سمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع کیے ہوئے ہیں، جبکہ حریت قیادت اور کشمیری سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں