دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کرگئی




ویب ڈیسک: (17 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد اور متاثرین کی تعداد 47 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ جبکہ 18 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوگئے۔

امریکہ میں کورونا وائرس مزید ایک ہزار 306 زندگیاں نگل گیا۔ امریکہ میں اموات 90 ہزار اور متاثرین کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

روس میں 9 ہزار 709 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ اسپین میں دو ماہ بعد اموات میں کمی آگئی، صرف اتوار کو 87 افراد ہلاک ہوئے۔

انڈونیشیا میں مزید 489 کیسز اور 59 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملائیشیا میں 22 نئے کیسز اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ جبکہ فلپائن میں مزید 208 کیسز اور 7 افراد دم توڑ گئے ہیں۔

برطانیہ میں 34 ہزار 467، اٹلی میں 31 ہزار 763، اسپین میں 27 ہزار 650 اور فرانس میں 27 ہزار 624 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں