صہیونی ریاست اسرائیل میں تعینات چینی سفیر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے




یروشلم: (17 مئی 2020) صہیونی ریاست اسرائیل میں تعینات چینی سفیر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ چینی سفیر کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ان کے جسم پر کسی قسم کے نشانات موجود نہیں۔

ایک ہفتہ قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کیا تھا اور کورونا وائرس کے حوالے سے چین کے اقدامات پر شدید تنقید کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ مائیک پومپیو نے اسرائیلی رہنماؤں سے چینی کمپنیوں کے ساتھ انفراسٹکچر اور کمیونیکیشن جیسے معاہدوں پر دستخط نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں چینی سفیر ڈو وی ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھے جہاں وہ صبح مردہ حالت میں پائے گئے۔ 58 سالہ چینی سفیر کو رواں سال فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارتکار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں