لندن میں ریلوے سروس کو بحال کردیا گیا




ویب ڈیسک: (18 مئی 2020) لندن میں ریلوے سروس کو بحال کردیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر رش کے خدشے کے سبب اقدامات کیے جارہے ہیں۔ حکام نے ہجوم کو قابو کرنے کیلئے تربیت یافتہ گارڈز کو ریلوے اسٹیشنز پر تعینات کردیا گیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کام کیلئے باہر جانے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ افراد جن کے پاس ٹرانسپورٹ کا کوئی ذریعہ نہیں ہے تو وہ عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں باقی افراد عوامی ٹرانسپورٹ میں جانے سے گریز کریں۔ حکومت گھر سےکام نہ کرسکنے والوں کو کام پر واپس جانے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

کچھ ٹرین کمپنیز کے سربراہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہا کہ ٹرین اور اسٹیشن پر سماجی دوری کا خیال رکھنا مشکل ہوگا ۔ کچھ انڈسٹری نے مسافروں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں