امریکی کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے مثبت نتائج




واشنگٹن: (18 مئی 2020) امریکی دوساز کمپنی موڈرنا کا کہناہےکہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے انسانوں پر تجربے نےمحفوظ اور مثبت نتائج دئے ہیں۔ جون میں ویکسین کا حتمی ٹیسٹ ہوگا۔

امریکی ریاست میسا چوسٹس میں دوائیں بنانے والی کمپنی موڈرنانے ایک بیان میں کہا کہ مارچ میں آٹھ رضاکاروں پر کورونا کے خلاف ویکسین کاٹیسٹ گیاگیا۔ انسانوں پر ٹیسٹ کے نتائج محفوظ اور مثبت آئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق جون میں اس ویکسین کے انسانوں پر مزید تجربات کیے جائیں گے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس ویکسین نے آٹھ رضاکاروں میں کورونا وائرس کا بڑھنے نہیں دیا اور ویکسین مریض میں مدافعتی وقت پیدا کرنے میں کامیاب رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں