دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تین لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (18 مئی 2020) کورونا دنیا کے 213ممالک تک پھیل گیا۔ وائرس کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں تین لاکھ 18ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 48لاکھ 56ہزار سے زائد بیمار ہیں جبکہ 18لاکھ 88ہزار مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک روز میں 328افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 91ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 15لاکھ 35ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔ روس میں 91افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 2700تجاوز کرگئی جبکہ دو لاکھ 90ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔

یورپی ملک اسپین میں 59افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار سے زائد ہلاک ہوگئے۔ برازیل میں 252افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 16ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ دو لاکھ 43ہزار سے زائد بیمار ہیں۔ برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران برطانیہ میں 160افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 34ہزار 700سے زائد ہوگئی۔

اٹلی میں 24گھنٹے میں 99افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 32ہزار سے زائد جان کی بازی ہارگئے۔ فرانس میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ایران 69افراد جان سے گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ایک لاکھ 22ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

بھارت میں 130افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ایک لاکھ سے زائد بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں