امریکہ کی عالمی ادارہ صحت کو فنڈنگ مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی




واشنگٹن: (19 مئی 2020) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ حتمی اور مستقل طور پر روکنےکی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کو دھمکی دی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر ادارے میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائیں یا پھر امریکہ کی طرف سے مکمل طور پر فنڈنگ کے خاتمے کا سامنا کریں۔

اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے نام ایک مکمل خط شائع کیا ہے۔ جس میں انھوں نے ادارے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وبا کے خلاف صیحح معنوں میں کام نہیں کر رہا ہے اور اس ادارے نے گذشتہ سال ووہان میں اس وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق قابل بھروسہ اطلاعات کو نظر انداز کیا۔ انھوں نے چین کی بار بار تعریف کرنے پر بھی عالمی ادارہ صحت پر تنقید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں