کورونا سے اموات کی تعداد تین لاکھ بیس ہزار سے زائد ہو گئی




نیویارک: (19 مئی 2020) کوروناوائرس سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزارسےزائد ہو گئیں جبکہ 48 لاکھ 90 ہزار افراد متاثر ہیں۔

کورونا وائرس سےدنیا بھرمیں اموات کی تعداد تین لاکھ بیس ہزار ایک سو پچیس ہوگئی۔ اڑتالیس لاکھ نوے ہزار افراد متاثر ہیں۔ امریکا میں سب سے زیادہ اکیانوے ہزار نو سو اکیاسی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کورونا کے متاثرین میں روس دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جہاں دو لاکھ نوے ہزار چھ سو اٹھتر افراد متاثر ہیں۔ کورونا کے باعث برطانیہ میں چوتیس ہزار سات سو چھیانوے اٹلی میں بتیس ہزار سات ، اسپین میں ستائیس ہزار سات سو نو اور فرانس میں اٹھائیس ہزار دو سو انتالیس ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں