متحدہ عرب امارات میں رات کو کرفیو کے دورانیے میں 20مئی سے دوگھنٹے کا اضافہ




ابو ظہبی: (19 مئی 2020) متحدہ عرب امارات میں رات کو کرفیو کے دورانیے میں 20مئی سے دوگھنٹے کا اضافہ کردیا گیا۔22اور 23مئی کو عید الفطر پر بھی کرفیو نافذ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات نے بیس مئی سے تاحکم ثانی رات کے کرفیو کے دورانیے میں مزید دو گھنٹے اضافہ کردیا۔اب کرفیو کا آغاز رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک جاری رہے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نےملک میں عید کے چار روز تک کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے،ترکی میں تئیس مئی سے چھبیس مئی تک کرفیو لگایا جائے گا۔عراق کے تمام صوبوں میں عید کے پہلے دن سے کرفیو کا آغاز ہوگا جو 72گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں