بھارت اور بنگلادیش میں سمندری طوفان امفان کا الرٹ جاری




نئی دہلی: (19 مئی 2020) بھارت اور بنگلادیش میں سمندری طوفان امفان کا الرٹ جاری کردیا گیا۔طاقتور سمندری طوفان بدھ کے روز بھارت کی مشرقی ریاستوں اور بنگادیش کے جنوبی اور جنوبی مغربی ساحل سے ٹکرائے گا۔ لاکھوں افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔

سمندری طوفان امفان کے آنے سے بھارت کی مشرقی ریاستوں اور بنگلادیش کی جنوبی مغربی ساحلی پٹی پر 240کلو میٹرز کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں امفان نامی طوفان ساحلی علاقوں میں بڑی تباہی مچا سکتا ہے۔

طوفان بارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مغربی بنگال کے دو لاکھ سے زائد افراد کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بنگلادیش میں ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں