مسلمان عید نماز گھر پر پڑ سکتے ہیں، مفتی اعظم سعودی عرب




ریاض: (19 مئی 2020) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ مسلمان عید نماز گھر پر پڑھ سکتے ہیں جبکہ قطر نے ماسک نہ پہننے پر تین سال قید اور جرمانے کہ سزا کا اعلان کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے ایک انٹرویو میں کہا کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا میں مساجدکو بند کرنا پڑا۔ اس صورتحال میں مسلمان عید نماز گھر پر ادا کرسکتے ہیں۔ مفتی اعظم کا کہنا تھا نماز باجماعت یا اکیلے طور پر ادا کی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے قطری حکام نے کورونا وائرس کو روکنے میں تعاون نہ کرنے پر سخت ترین سزا کا اعلان کیا اور کہاکہ ماسک نہ پہننے والے پر ستاسی لاکھ انناسی ہزار چارسو ساٹھ پاکستانی روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا اور تین سال کی سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں