مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہو گئی




سرینگر: (20 مئی 2020) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے اموات اٹھارہ ہوگئیں۔ وادی میں کورونا متا ثرین کی تعداد تیرہ سو ساٹھ تک جا پہنچی۔

مقبوضہ وادی میں بھی کورونا وائرس بے قابو ہونے لگا۔ کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد گیارہ سو اکیاون ہوگئی۔ جموں میں ایک سو چھیاسٹھ اور لداخ میں تینتالیس افراد کورونا میں مبتلا ہیں۔ سری نگر کے اسپتال میں چالیس سالہ کشمیری خاتون کورونا سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں۔ وادی میں اموات اٹھارہ ہوگئیں تقریبا ہر ضلع میں ایک ایک اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں