بھارت اور بنگلادیش میں سمندری طوفان ’امفان‘ آج ٹکرائے جانے کا امکان




نیوز ڈیسک: (20 مئی 2020) بھارت اور بنگلادیش میں سمندری طوفان امفان کا آج ٹکرائے جانے کا امکان ہے۔ طاقتور سمندری طوفان کی کیٹگری پانچ ہے جو بھارت کی مشرقی ریاستوں اور بنگلا دیش کے جنوبی اور جنوبی مغربی ساحل سے ٹکرائے گا۔ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

طاقتور سمندری طوفان امفان کے آنے سے بھارت کی مشرقی ریاستوں اور بنگلادیش کی جنوبی مغربی ساحلی پٹی پر ایک سو پچاسی کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان بیس سالوں کا سب خطرناک ہوگا جو بھارتی ریاست مغربی بنگال میں امفان نامی طوفان ساحلی علاقوں میں بڑی تباہی مچا سکتا ہے۔ دونوں ممالک میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں