سعودی عرب نے باضابطہ طور پر کوڑے مارنے کی سزا ختم کر دی




ریاض: (20 مئی 2020) سعودی عرب نے باضابطہ طور پر کوڑے مارنے کی سزا ختم کردی۔ اب مجرموں کو کوڑوں کے بدلے جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت انصاف کی جانب سے ٹوئٹ میں عدالتوں کو ایک حکم نامہ ارسال کیا گیا ہے کہ عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی۔ ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے منصفانہ فیصلہ کریں گی۔ آئندہ سے وہ کوڑے لگانے کی سزا نہیں دی جائےگی بلکہ قید، جرمانہ کی سزائیں دینی چاہئیں۔

سعودی سپریم کورٹ نے اپریل میں ماتحت عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں