دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی




نیویارک: (20 مئی 2020) کوروناوائرس سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزارسے بڑھ گئی جبکہ 49 لاکھ 88 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد تین لاکھ چوبیس ہزار نوسو اٹھاون ہوگئی۔ اننچاس لاکھ اٹھاسی ہزار نو سو چھ افراد متاثر ہیں۔ امریکا میں سب سے زیادہ تیرانوے ہزار پانچ سو تنتیس ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کورونا کے متاثرین میں روس دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جہاں دو لاکھ ننانوے ہزار نو سو اکتالیس افراد متاثر ہیں۔ کورونا کے باعث برطانیہ میں پنتیس ہزار تین سو اکتالیس۔

اٹلی میں بتیس ہزارایک سو انہتر، اسپین میں ستائیس ہزار سات سو اٹھہتر اور فرانس میں اٹھائیس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں