فلسطينی صدر محمود عباس نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کردیا




رمالا: (20 مئی 2020) فلسطينی صدر محمود عباس نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کردیا ہے۔

یورپی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں کو بدھ کے روز منسوخ کیا۔ رام اللہ میں فلسطینی قیادت کے ساتھ ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت آج سے ایسے تمام معاہدوں سے آزاد ہے۔ اس میں سلامتی سے متعلق امور پر تعاون بھی شامل ہے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے یہودی بستی کی تعمیر اور مقبوضہ غرب اردن میں وادی اردن کے الحاق کے منصوبوں کے ردعمل میں یہ اعلان کیا۔ اس علاقے کو اقتصادی طور پر انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں