دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50لاکھ 90 ہزار سے تجاوز




ویب ڈیسک:(21 مئی 2020) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار 977 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 85 ہزار ہوگئی، وائرس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 757 ہوگئیں جبکہ 20 لاکھ  25 ہزار 878 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 94 ہزار 900 جبکہ متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

کورونا کے باعث برطانیہ میں 35 ہزار 704 ، اٹلی میں 32 ہزار 330 ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 28 ہزار 132 اور اسپین میں 27 ہزار888 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں