سمندری طوفان امفان بھارت کی دو ریاستوں سے ٹکرا گیا




نئی دہلی:(21 مئی 2020) سمندری طوفان امفان بھارت کی دو ریاستوں سے ٹکرا گیا۔ تیز ہواؤں بارش نے تباہی مچادی جبکہ امدادی کارکنوں نے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان امفان بھارت کی دو مشرقی ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسا سے ٹکرا گیا۔ حکام نے بتایاکہ اس دوران طوفان کی شدت کم ہوگئی ہے اور چار گھنٹے میں یہ آگے بڑھ جائے گا۔ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچنا اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

بھارت میں طوفان سے پہلے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا تھا۔ امپھان کو انیسو نناوے کے بعد خلیج بنگال میں آنے والا خطرناک ترین طوفان قرار دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں